فلم جوکر اکتوبر میں ریلیز ہو گی

پیر 23 ستمبر 2019 22:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) ہولی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم جوکر' ویسے تو اکتوبر میں ریلیز ہوگی تاہم وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کے بعد اس کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ ریلیز کے کچھ روز بعد ہی اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ ہیں کہ فلم کو اتنی زیادہ داد ملنے کے بعد ٹیم اس کی دوسری فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گی

وقت اشاعت : 23/09/2019 - 22:07:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :