آگے بڑھنے کی لگن اور جستجو کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ‘ ثناء جاوید

عزت اور شہرت حاصل کرنا آسان کام نہیں ،اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی مشکل کام ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 26 ستمبر 2019 12:10

آگے بڑھنے کی لگن اور جستجو کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ‘ ثناء جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کی لگن اور جستجو کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،عزت اور شہرت حاصل کرنا آسان کام نہیں اور اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی مشکل کام ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھتی گئی جس کا پھل مجھے کامیابی کی صورت میں ملا ہے ۔

میرا ماننا ہے کہ اگر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن اور جستجو ہو تو وہ اپنی منزل کو پا لیتا ہے اور میں اسی فارمولے پر گامزن رہی اور مستقبل میں بھی اس کی پیروی جاری رکھوں گی ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ شوبز میں میرے دوستوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ہم سب ایک دوسرے کو عزت و احترام دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2019 - 12:10:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :