اداکاری کے آغاز میں ہی بہت مشکل کردار ملا تھا، صباء فیصل

جمعرات 26 ستمبر 2019 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) اداکارہ صباء فیصل نے کہا کہ انھیں اداکاری کے آغاز میں ہی بہت مشکل کردار ملا تھا ۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 سال قبل جب انھوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو پہلے ڈرامے’’چمن‘‘ میں ہی بہت مشکل کردار ملا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی اچھے کردار اور ہدایت کار ملے جن سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری میں اپنی ذات کو بھلا کر کردار میں ڈھلنا پڑتا ہے جوکہ بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین میںعظمی گیلانی اور مردوں میں جاوید شیخ کی اداکاری سے وہ بہت متاثر ہیں۔

وقت اشاعت : 26/09/2019 - 12:10:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :