شاہ رخ خان پر ترجمان پاک فوج کی تنقید، عمران ہاشمی کا ردعمل

مسلمانوں کیخلاف ٹی وی سیریز کوئی پروپیگنڈا پر نہیں بلکہ یہ اس کتاب پر مبنی ہے جسے 2014 میں تحریر کیا گیا اور اس وقت حالات کچھ اور تھے: بھارتی اداکار

muhammad ali محمد علی جمعہ ستمبر 00:33

شاہ رخ خان پر ترجمان پاک فوج کی تنقید، عمران ہاشمی کا ردعمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2019ء) شاہ رخ خان پر ترجمان پاک فوج کی تنقید، عمران ہاشمی کا ردعمل، بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف ٹی وی سیریز کوئی پروپیگنڈا پر نہیں بلکہ یہ اس کتاب پر مبنی ہے جسے 2014 میں تحریر کیا گیا اور اس وقت حالات کچھ اور تھے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ کے طور پر مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے نیٹ فلیکس کی ویب سیریز تیار کی ہے۔

اس ویب سیریز کا نام بارڈ آف بلڈ ہے جو ایک بھارتی ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ بظاہر اس سیریز کی کہانی مسلمانوں کیخلاف ہے۔ شاہ رخ خان کی اس ویب سیریز میں نہ صرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ جبکہ اس ویب سیریز کا مرکزی کردار اداکار عمران ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویب سیریز کا ٹریلر سامنے آنے پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔



اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو مخاطب کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ بالی وڈ کی خیالاتی دنیا سے باہر نکل آئیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان حقائق جاننا چاہتے ہیں تو پھر پاکستان میں قید بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو، پاک فضائیہ کے ہاتھوں مار کھانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کا حشر اور 27 فروری کو بھارتی فوج کی شکست دیکھ لیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا شاہ رخ خان سے کہنا ہے کہ ایسی حرکتوں کی بجائے وہ مثبت سوچ اور عمل کا مظاہرہ کریں۔ انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور آر ایس ایس کی ہندو شدت پسندی و نازی ازم کیخلاف آواز بلند کرکے امن کے فروغ کی بات کرنی چاہیئے۔ اب بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے ترجمان پاک فوج کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویب سیریز کوئی پروپیگنڈا پر نہیں بلکہ یہ اس کتاب پر مبنی ہے جسے 2014 میں تحریر کیا گیا اور اس وقت حالات کچھ اور تھے۔ عمران ہاشمی مزید کہتے ہیں کہ تنقید کی وجہ سے آپ ایسی فلمیں بنانا نہیں چھوڑ سکتے لوگ باتیں کرتے ہیں، آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے کیونکہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Shah Rukh Khan

شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Emran Hashmi

عمران ہاشمی

Emran Hashmi

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/09/2019 - 00:33:41

Your Thoughts and Comments