اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

بھارت میں خواتین کا تحفظ خطرناک صورتحال اختیار کرچکاہے ،حکمران جماعت کی تین ہائی پروفائل شخصیت پر ریپ کا الزام ہے، اداکارہ

ہفتہ ستمبر 11:50

اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ہی ملک کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں خواتین کا تحفظ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے پاس اس وقت حکمران جماعت کی تین ہائی پروفائل شخصیت ایسی ہیں جن پر ریپ کا الزام ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بڑے عہدوں پر ایسے افراد کی موجودگی کی وجہ سے ریپ کی متاثرہ خواتین کو مقدمہ درج کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے جوکہ ہمارے پورے معاشرے کیلئے تشویش ناک ہے جب کہ اس پریشان کن حالات میں قانون دان کو خواتین کے تحفظ کے خاطر قانون بنانے کے لیے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Swara Bhaskar

سوارا بھاسکر

Swara Bhaskar

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/09/2019 - 11:50:25

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments