”ممتا“ اداکاری سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، ہیلی بیری

ہفتہ 16 فروری 2013 13:34

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16فروری 2013ء) اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلی بیری نے کہا ہے کہ ”ممتا“ ان کیلئے اداکاری سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ خود چار سالہ بچی کی ماں ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ اداکارہ اور ”ممتا“ میں سے ماں کا کردار ان کیلئے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیئریر بھی اہمیت کا حامل ہے تاہم بطور ماں اپنی ذمہ داریاں نبھانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2013 - 13:34:46

Rlated Stars :