فلم ’’عشرت۔ میڈان چائنہ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان

منگل 1 اکتوبر 2019 12:15

فلم ’’عشرت۔ میڈان چائنہ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) پاکستانی فلم ’’عشرت۔ میڈان چائنہ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔ ہدایت کارمحب مرزا نے فلم ’’عشرت۔

(جاری ہے)

میڈان چائنہ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کامیڈی اور ایکشن پر مبنی ہے جس میں اداکار شمعون عباسی، سارہ لورین ، علی کاظمی ، نیر اعجاز شامل ہیں اور فلم میں پہلی مرتبہ بطور اداکار ، ڈیزائنر حسن شہریار یاسین چینی ڈان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا فلم کی عکسبندی چین، تھائی لینڈ اور پاکستان میں کی جا ئے گی۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 01/10/2019 - 12:15:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :