اداکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بال بال بچ گئیں

مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے وارنٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کردیئے

منگل 1 اکتوبر 2019 12:27

اداکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بال بال بچ گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) غیر قانونی طور پر سانپ، اڑدھے اور مگرمچھ پالنے کی شوقین خوبرو اداکارہ گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں، مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے وارنٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کردیئے۔مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور استدعا کی کہ ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی ہدایت کردی۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں جب خبروں میں سے ملزمہ قرار دیئے جانے کا پتہ چلا تو بھارتی میڈیا ساتھ یہ بھی چلا رہا تھا کہ رابی پیرزادہ کو مودی کو ہراساں کرنے پر گرفتاری کا حکم آگیا، یہ سب چیزیں ایک سلسلے میں ہیں، وہ ویڈیو میں نے مودی کیلئے بنائی تھی جس پر کہا گیا کہ کشمیری لڑکی رابی پیرزادہ نے مودی کو دھمکی دی ہے ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اڑدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو محکمہ جنگلی حیات نے عدالت میں ان کے خلاف چالان پیش کیا تھا، عدالت نے رابی پیرزادہ کی عدم موجودگی میں ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

محکمہ وائلڈ حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر موذی جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 12:27:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :