عالمی شہرت یافتہ امریکی اوپرا گلوکارہ جیسی نارمن انتقال کر گئی

منگل 1 اکتوبر 2019 12:34

عالمی شہرت یافتہ امریکی اوپرا گلوکارہ جیسی نارمن انتقال کر گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی اوپرا گلوکارہ جیسی نورمین 74سال کی عمر میں انتقال کرگئی ۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جیسی نورمین 15ستمبر 1945کو پیدا ہوئی اور چار سال کی عمر سے ہی چرچ میں مذہبی گیت گانا شروع کر دیئے تھے ،انہوں نے 1983میں نیویارک سے بطور اوپرا گلوکارہ اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا اور عالمی شہرت حاصل کی ۔جیسی نورمن کے بہت سے فنی اعزازات میں کینیڈی سینٹر کا ایک نامور اعزاز بھی شامل ہے ، جو انہوں 1997 میں 52 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔ 2006 میں گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، 2009 میں نیشنل میڈل آف آرٹس اور فرانس کا لیجن ڈی ہنورکے علاوہ متعدد ملکی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے تھے۔

وقت اشاعت : 01/10/2019 - 12:34:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :