ویوو نے فہد مصطفیٰ کو پاکستان میں اپنا نیا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

سمارٹ فون بنانے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی اور موبائل آرٹیفشل انٹیلی جنس و 5G ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے نمایاں ویوو نے پاکستان میں مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو اپناپہلا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کر دیا

منگل 1 اکتوبر 2019 12:57

ویوو نے فہد مصطفیٰ کو پاکستان میں اپنا نیا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا
کراچی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء) سمارٹ فون بنانے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی اور موبائل آرٹیفشل انٹیلی جنس و 5G ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے نمایاں ویوو نے پاکستان میں مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو اپناپہلا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کر دیا۔ ویوو جو کہ اپنی جدت سے بھرپور ڈیوائسز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے، فہد مصطفیٰ کےکردار سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔

جلد ہی فہد مصطفیٰ ویوو کی مارکیٹنگ مہم اور ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں گے۔

اس موقع پر پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ " ہم پاکستان کے اس صف اول کے ستارے کے ساتھ شراکت پر بہت پرجوش ہیں۔ فہد کی شخصیت ہمارے برانڈ کی صحیح عکاسی کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں فہد کی بدولت پاکستان میں ہماری ترقی کا سفر مزید تیزتر ہوگا۔

(جاری ہے)


اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فہد کا کہنا تھا کہ " ویووایک ایسا برانڈ ہے جس نے اپنی جدت کی بدولت بہت جلد پوری دنیا میں اپنا مقام بنا لیا ہے اور مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں پاکستان میں ان کے ساتھ اس سفر کا حصہ بنا ہوں۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو کی جانب سے اس شراکت کا اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب جلد ہی  کمپنی پاکستان میں اپنا نیا فلیگ شپ فون V17 Pro لانچ کرنے جارہی ہی جس میں پہلی بار 32 میگا پکزل ڈول سیلفی کیمرہ استعمال کیا گیا ہے اور اس میں کل 6 کیمرے نصب ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2019 - 12:57:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :