فلم ’’اوا تار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ٹھکرادی تھی، میٹ ڈیمن کا انکشاف

بدھ 2 اکتوبر 2019 12:02

فلم ’’اوا تار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ٹھکرادی تھی،  میٹ ڈیمن کا انکشاف
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) ہالی وڈ اداکار میٹ ڈیمن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جیمز کیمرون کی سائنس فیکشن فلم ’’اواتار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔

(جاری ہے)

ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہدایت کارجیمز کیمرون نے انھیں فلم میں مرکزی کردار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فلم کے منافع کا 40 فیصد دینے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے بعض وجوہات پر رد کیا تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کو اس پیشکش کو رد کرنے پر افسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ اس وقت اس فلم میں کام کرتے تو وہ آج خود کو اس سے بہتر جگہ پر دیکھ سکتے تھے۔

وقت اشاعت : 02/10/2019 - 12:02:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :