’’ایرک پلسکو‘‘ 95 سال کی عمر میںٖ چل بسے

بدھ 2 اکتوبر 2019 12:02

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) ہالی وڈ ویانا فلم فیسٹیول کے سابقہ صدر اور پروڈیوسر ایرک پلسکو وفات پا گئے ۔ ویانا بین الاقوامی فلمی میلے کے ترجمان کے مطابق ایرک پلسکو جو طویل عرصے سے بیمار تھے ،95سال کی عمر میں چل بسے۔

(جاری ہے)

انہں 2007 میں ویانا سے اعزازی شہریت ملی تھی۔ پلسکو نے ہالی وڈ کے مشہور پروڈیوسروں، جیسے ووڈی ایلن ، بلی ولڈر ، فرانسس فورڈ کوپولا ، فیڈریکو فیلینی اور مارٹن سکورسی کے ساتھ بھی کام کیا۔ پلسکو فلم کمپنی یونائیٹڈ آرٹسٹس کے صدر اور پھر اورین پکچرز کے شریک بانی کے علاوہ 1998ء سے ویانا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے صدر رہے۔

وقت اشاعت : 02/10/2019 - 12:02:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :