شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہوں،صائمہ خان

کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 اکتوبر 2019 16:22

شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہوں،صائمہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صائمہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہوں ،جب سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اللہ تعالیٰ نے ڈھیروں کامیابیوں سے نوازا ہے،میںہر طرح کا کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور مجھے جو بھی کردار ملتا ہے اس پر محنت کرتی ہوں، اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹیج کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام جاری رکھوں گی۔صائمہ خان نے مزید کہا کہ کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔پاکستان شوبز انڈسٹری آج بھی سب سے آگے ہے یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/10/2019 - 16:22:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :