فنکار صرف فن کے زریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں۔فرح ناز

بعض اداکارائیں شہرت کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں،انٹر ویو

بدھ 2 اکتوبر 2019 19:54

فنکار صرف فن کے زریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیں۔فرح ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2019ء) فلم و سٹیج کی نامور اداکارہ فرح ناز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار صرف فن کے زریعے ہی شہرت حاصل کرتے ہیںفحاشی پھلانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ،انہوں نے کہا کہ بعض اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کیلئے بیہودہ لباس اور نازیبا جملے استعمال کرتی ہیں جو کہ دوسرے فنکاروں کی بدنامی کا بھی باعث بنتی ہیں جو کسی طور مناسب نہیں ،ہمارے نمائندے کے سوال پر فرح ناز نے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا صاف ستھرا کیا فحاشی والا کوئی کردار نہیں کیا نا ہی کرونگی ،انہوں نے کہا کہ جس میں عزت نا ہوایسے کام سے گھر بیٹھنا پسند کرتی ہوں رزق جو اللہ پاک نے لکھا ہے وہ ہر حال میں ملنا ہے۔
وقت اشاعت : 02/10/2019 - 19:54:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :