سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے ثابت ہو گیا پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے‘ شوبز شخصیات

اب پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو جائینگے ،پوری قوم خوشی سے نہال ہے ‘ شان ،معمر رانا، حیدر سلطان، نسیم وکی، ثناء،ریشم و دیگر

جمعرات 3 اکتوبر 2019 11:54

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے ثابت ہو گیا پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے‘ شوبز شخصیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) شوبز شخصیات نے بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ،امید ہے کہ دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی اورہمارے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اداکار شان ، معمر رانا، حیدر سلطان، نسیم وکی، ثناء اور ریشم نے اپنے بیانات میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے کھلاڑیوں سے اظہار تشکر کرتی ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے اصل میں امن کی جیت ہوئی ہے جس سے پاکستانی قوم خوشی سے نہال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رکے شہری ٹی ٹونٹی مقابلے دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں اور یقینی طو رپر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 11:54:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :