اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان

جمعرات 3 اکتوبر 2019 18:17

اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) اداکار حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذرریعے اعلان کردیا کہ وہ اب پاکستان میں مزید کام نہیں کریں گے۔فیس بک پر شیئر کردہ پوسٹ میں حمزہ فردوس نے لکھا کہ ملال یار، بن بادل برسات اور جاں باز پاکستان میں ان کے آخری پروجیکٹس ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے بتایا کہ جلد ایک تفصیلی ویڈیو ریلیز کروں گا جس میں اپنا تجربہ، پاکستان میں مزید کام کرنے سے انکار کی وجہ اور مستقبل کے پروجیکٹس پر بات کروں گا۔پوسٹ میں اداکار نے اپنے مداحوں کو بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب حمزہ فردوس نے بتایاکہ میں بین الاقوامی سطح پر کام کروں، پاکستان میں نہیں، میں نے آئرش کا ایک پروجیکٹ سائن کرلیا ہے جس کے لیے میں ڈبلن جارہا ہوں۔

وقت اشاعت : 03/10/2019 - 18:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :