حقیقی زندگی کی جوڑی اب فلمی جوڑی کا کردار ادا کرے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:42

حقیقی زندگی کی جوڑی  اب فلمی  جوڑی کا کردار ادا کرے گی

زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب دنیا نے لکس سٹائل ایوارڈ میں اداکار   یاسر حسین کو  خوبرو  اداکارہ اقرا حسین  کو پروپوز کرتے دیکھا تھے۔ یہ نئی جوڑی تب سے ہی خبروں میں  ہے۔
”سنو چندا“ اور ”رانجھارانجھا کردی “میں  اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اقراء عزیز آپ کو جلد ہی بڑی سکرین پر  بھی نظر آنے والی ہیں۔ بڑی سکرین پر ان کے مد مقابل ہیرو کوئی اور نہیں  بلکہ اُن کے  منگیتر  یاسر حسین ہیں۔

(جاری ہے)


یاسر حسین کو ہم اس سے پہلے  فلم کراچی سے لاہور، لاہور سے آگے اور چھلاوہ میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ وہ سٹ کام باغی اور باندی میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ یاسر حسین” آفٹر مون شو“ کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔
حقیقی زندگی کی یہ جوڑی اب  ابو علیحہ کی فلم  ”ہاف فرائی“ میں جلوہ گر ہوگی۔ ابو علیحہ نے اس فلم میں موسیقی کے لیے شمائیلہ حسین کا انتخاب کیا ہے۔ فلم میں  یاسر اور اقرا کے ساتھ فیضان خواجہ اور فریال محمود بھی شامل ہیں۔
یہ فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 03/10/2019 - 20:42:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :