کوئی بھی معاشرہ اپنے فن و ثقافت سے پہچانا جاتا ہے، ثمینہ احمد

جمعہ 4 اکتوبر 2019 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اپنے فن وثقافت سے پہچانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہچان ہمارا فن وثقافت ہے جسے ہم دوسرے ممالک تک اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں اور اس میں ہمیں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتیں اور انہیں تمام ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ انہوں نے بتاتا کہ ان کے ڈرامے ’’کیٹ واک‘‘ کو ایوارڈ کے لئے نامزد نہیں کیا گیا جس کا انہیں ساری زندگی افسوس رہے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک وہ مزید نئے کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔

وقت اشاعت : 04/10/2019 - 11:42:53

Rlated Stars :