فلم ’’ دال چاول ‘‘ کا موضوع انتہائی منفرد ہے ،پولیس قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ‘ شفقت چیمہ

تمام کاسٹ نے بڑی محنت کی ،احمد سفیان اور مومنہ اقبال کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ‘ سینئر اداکار

جمعہ 4 اکتوبر 2019 12:12

فلم ’’ دال چاول ‘‘ کا موضوع انتہائی منفرد ہے ،پولیس قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ‘ شفقت چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ فلم ’’ دال چاول ‘‘ انتہائی منفرد موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیاہے ، فلم کی تمام کاسٹ نے بڑی محنت کی ہے اورخاص طو رپر نئے اداکاروںاحمد سفیان اور مومنہ اقبال کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے بتایا کہ فلم میں میں نے بھی کردار نبھایاہے اور اس کا فیصلہ دیکھنے والے کریں گے میں اپنے کردار سے کتنا انصاف کر سکا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پولیس کی ہمیشہ منفی تصویر پیش کی جاتی ہے جبکہ اس فلم کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے عوام کی جانوں کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سر انجام دینے والوں کی کیا مشکلات ہیں اور ان کی شہادت کے بعد ان کے خاندانوں پر کیا گزرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ ایک بار فلم دیکھنے ضرور سینما ئوں کا رخ کریں اور اور میرا دعویٰ ہے کہ وہ بار بار اس فلم کو دیکھنے آئیں گے۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 12:12:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :