کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے ‘ شاہدہ منی

دنیا کے دہرے معیار کو سمجھنا ہوگا ،اپنا موقف منوانے کیلئے خود کو معاشی طو رپر مضبوط کریں

جمعہ 4 اکتوبر 2019 12:12

کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے ‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حق اور باطل کی جنگ میں ہمیشہ جیت حق کی ہوتی ہے اس لئے ہمیں بغیر کسی عذر کے ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے ،بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے لیکن ہم غیر مشروط طور پر اپنے کشمیریوں بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ مغرب کے ممالک ہر وقت انسانی حقوق کا واویلا کرتے ہیں لیکن انہیں بھارت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آرہے ۔ ہمیں دنیا کے دہرے معیار کو سمجھنا ہوگا ۔ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم معاشی طو رپر خود کو مضبوط کریں تاکہ ہمارا دنیا میں ہمارا موقف سنا ئے ۔آ ج معیشتوں کی جنگ ہے اور بد قسمتی سے ہم بے پناہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہرگز مایوس نہیں انشا اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انہیں آزادی نصیب ہو گی۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 12:12:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :