شازیہ خشک نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا

اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاروں گی عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کررہی ہوں

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:31

شازیہ خشک نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا اور کہا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ شازیہ خشک کا کہنا ہے کہ اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ صرف اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاروں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کررہی ہوں، شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جس میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔
وقت اشاعت : 04/10/2019 - 17:31:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :