سائرہ اور شہروز کا جوڑی کے طور پر فلموں،ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

فلم انڈسٹری میں استحکام آ رہا ہے‘ ٹی وی فنکاروں کی بڑی تعداد اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو چکی ہے

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:31

سائرہ اور شہروز کا جوڑی کے طور پر فلموں،ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) ماڈل و اداکارہ سائرہ شہروز نے کہا ہے کہ میرے خاوند شہروز اور میں نے بھی جوڑی کے طور پر فلموں اورڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ شہروز نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں اب استحکام آ رہا ہے، ٹی وی فنکاروں کی بڑی تعداد اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا البتہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے ایک فنکارہ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ گھر کی مصروفیات کی وجہ سے منتخب کام کو ترجیح دے رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 04/10/2019 - 17:31:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :