گلوکار و اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں9اکتوبر تک توسیع

جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:31

گلوکار و اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں9اکتوبر تک توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار و اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں9اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے اداکار محسن عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ محسن عباس اپنے وکلا ء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اداکار محسن عباسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ وہ بے قصور ہیں ،عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری 6ستمبر کوجاری کردی تھی۔

وقت اشاعت : 04/10/2019 - 20:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :