امریکا،رابرٹ ڈی نیرو پر ہراسانی کا الزام، 12 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی

سینتیس سالہ رابنسن رابرٹ ڈونیرو پرعجیب و غریب کام کرنے کے احکامات کا انکشاف کیا،رپورٹ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 14:41

امریکا،رابرٹ ڈی نیرو پر ہراسانی کا الزام، 12 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) امریکا کے آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور پروڈیوسر اور اداکار رابرٹ ڈی نیرو پر ان کی معاون چیس رابنسن نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عاید کرتے ہوئے ان کے خلاف 12 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق رابرٹ کی سابق معاون نے 76 سالہ ڈی نیرو پر فون پر غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرنے اور شراب نوشی کے بعد ڈرانے دھمکانے کے الزامات بھی عاید کیے ہیں۔

(جاری ہے)

چیس رابنسن نے معروف اداکار اداکار پر خواتین کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور امتیازی برتا کا الزام عاید کیا۔سینتیس سالہ رابنسن رابرٹ ڈونیرو پرعجیب و غریب کام کرنے کے احکامات کا انکشاف کیا۔ مدعیہ کا کہنا تھا کہ ڈی نیرو ان سے اپنی کمر کو کھجلی کرانے، شرٹ پہننے میں مدد کرنے اور بہت قریب سے جھک کر نیند سے بیدار کرنے کا کہتے تھے۔رابنسن رابرٹ ڈی نیرو کے لیے ایگزیکٹو اسسٹنٹ کی حیثیت سیاور بعد میں پروڈکشن کمپنی میں ان کے نائب کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔رابنسن نے کمپنی کی طرف سے لاکھوں ڈالر چوری کرنے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ دعوی محض اس کے استعفی کے بعد ایک انتقامی کارروائی ہے۔
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 14:41:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :