امریکا میں ’’سنو چندا‘‘ کو بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ دیا گیا

اتوار 6 اکتوبر 2019 12:05

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والی ہم ایوارڈ تقریب میں صائمہ اکرم چوہدری کے لکھے ڈرامے سنو چندا کو بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ہم ایوارڈ تقریب میں سنو چندا ڈرامے کے مرکزی کرداروں اقراء عزیز اور فرحان سعید کو بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔سنو چندا رومانوی مزاحیہ سیریز ہے جسے صائمہ اکرم چوہدری نے نے لکھا جبکہ اس کی ہدایت کاری احسن تالش نے کی ہے۔ایم ڈی پروڈیکشن کے تعاون سے تیار ہونے والے اس ڈرامے نے شائقین میں خوب پزیرائی حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 06/10/2019 - 12:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :