اداکارہ عائشہ عمر12 اکتوبر کو اپنی 39 ویں سالگرہ منائیں گی

اتوار 6 اکتوبر 2019 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) مشہور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر 12 اکتوبر کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی۔ عائشہ عمر 12 اکتوبر1980 ء کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئی ، لا ہور گرائمر سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور نیشنل کالج آف آرٹس سے فائین آرٹس میں ماسٹرز کیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل بلبے میں خوبصورت ، لیڈیز پارک میں نتاشا ، تنہائی میں آرزو او ر دل اپنا میں الینا کا کردار ادا کرنے والی مشہور ادکارہ عائشہ عمر کو اسی سال پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

وقت اشاعت : 06/10/2019 - 13:10:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :