عاصم اظہر ایوارڈ کی تقریب میں کشمیرکی آوازبن گئے

ہیوسٹن میں ’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں فنکاروں نے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا

منگل 8 اکتوبر 2019 12:12

عاصم اظہر ایوارڈ کی تقریب میں کشمیرکی آوازبن گئے
ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) پاکستانی اداکاروگلوکارعاصم اظہر اایوارڈ کی تقریب میں کشمیریوں کی آوازبنے جس پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔

(جاری ہے)

’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں جہاں دیگرستاروں نے اپنے اسٹائل اورپرفارمنس کی بدولت مداحوں سے خوب داد سمیٹی وہیں اداکارو گلوکارعاصم اظہر کشمیر کی آواز بن گئے۔عاصم اظہرنے جو لباس زیب تن کیا اس پر ’ٴْآئی لو کشمیر‘ لکھا تھا جب کہ بازو پر کشمیر کا جھنڈا باندھ رکھا تھاجس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہرہیوسٹن میں ’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں فنکاروں نے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا جہاں شوبزکی تمام مقبول شخصیات تقریب کا حصہ بنیں۔

وقت اشاعت : 08/10/2019 - 12:12:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :