خوش رہنا میری فطر ت میں شامل ہے‘جویرہ سعود

منگل 8 اکتوبر 2019 12:26

خوش رہنا میری فطر ت میں شامل ہے‘جویرہ سعود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء)اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ خوش رہنا اور ہنسنا میر ی فطرت میں شامل ہے ، میں چھوٹی چھوٹی باتوںپر کھلکھلا کر ہنستی ہوں اورمجھے اپنی یہ عادت بہت پسند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ مجھے ایسے لوگ اچھے لگتے ہیں جو خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں۔ آج کے دور میں رلانے کیلئے بے شمار لوگ مل جاتے ہیں لیکن ہنسانے کے لئے کوئی نہیں ملتا ۔

وقت اشاعت : 08/10/2019 - 12:26:04

Rlated Stars :