براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے میری شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا‘انجلینا جولی

منگل اکتوبر 22:08

براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے میری شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا‘انجلینا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی جوڑی اس حد تک کامیاب مانی جاتی تھی کہ مداحوں نے ان کی جوڑی کوبرینجلینا کا نام دے دیا تھا۔اینجلینا اور براڈ کا افیئر 2005 میں شروع ہوا، اس دوران وہ فلم’’مسٹر اینڈ مسز‘‘ کی شوٹنگ کررہے تھے، اس وقت براڈ پٹ شادی شدہ بھی تھے، ان کی اہلیہ ہولی وڈ اداکارہ جینفر انسٹن تھیں۔

اینجلینا جولی پر اس سال یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ ان کی وجہ سے براڈ پٹ اور جینفر انسٹن کی شادی شدہ زندگی خراب ہوئی، البتہ اینجلینا نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔تاہم اس کے اگلے سال ہی اینجلینا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور براڈ پٹ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور وہ جلد ماں بھی بننے والی ہیں۔

(جاری ہے)

2012 میں ان دونوں نے منگنی کی جبکہ 2014 میں ان کی شادی ہوئی، ان کے 6 بچے بھی ہیں، جن میں سے تین کو انہوں نے گود لیا۔

اینجلینا جولی اس وقت اپنی فلم’’میلیفسنٹ 2‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس ہی حوالے سے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے براڈ پٹ سے اپنی طلاق پر بات کی۔اینجلینا جولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی، لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں اب واپس خود کو حاصل کررہی ہوں، کیوں کہ میں کھو چکی تھی، اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/10/2019 - 22:08:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments