کیرن پنڈلٹن 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بدھ 9 اکتوبر 2019 12:03

کیرن پنڈلٹن  73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) امریکی ٹی وی اداکارہ کیرن پنڈلٹن انتقال کر گئیں ان کی عمر 73سال تھی۔ امریکی ٹی وی شو میکی مائوس کلب کی اداکارہ کیرن پنڈلٹن دل کا دورہ پڑنے کے باعث کیلیفورنیا کے مقام فریسنو میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

وہ 1955میں اے بی سی نیٹ ورک کی جانب سے کلاسکی ڈزنی سیریزمیکی مائوس کلب میں کام کرنے والے 9 اداکار بچوں میں شامل تھیں جنہیں بے حد شہرت ملی ۔انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹی اور ان کے بچے چھوڑے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 12:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :