میڈونا کا’’میڈیم ایکس ٹور‘‘ کا ایک اور شو ملتوی

بدھ 9 اکتوبر 2019 12:03

میڈونا کا’’میڈیم ایکس ٹور‘‘ کا ایک اور شو ملتوی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) امریکی گلوکارہ میڈونا نے ’’میڈیم ایکس ٹور‘‘ کا ایک اور شو ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ میڈونا نے بروکلین میں’’میڈیم ایکس ٹور‘‘سلسلے کا شو کرنا تھا لیکن گھٹنہ زخمی ہونے کے باعث انہوں نے شو ملتوی کر دیا کیونکہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، میڈونا نے طے شدہ شیڈول کے مطابق 10تا 12اکتوبر کو کرنا تھا ، انہوں نے اپنے بیان میں نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 12:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :