اداکارہ لائبہ خان11 اکتوبر سے میرین تھیٹرساہیوال میں جلوہ گر ہوں گی

میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس کو اتنا بہتر بنائوں کہ اپنی دھوم چھوڑ کر آئوں اور لوگ مدتو ں اس پرفارمنس کو یاد رکھیں۔لائبہ خان

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:44

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) اداکارہ لائبہ خان 11 اکتوبرسے میرین تھیٹر ساہیوال میں جلوہ گرہوں گی۔آن لائن کے مطابق لائبہ خان کو میرین تھیٹر ساہیوال میں 11 اکتوبر کو شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے’’ویلے مصروف ‘‘ میں کاسٹ کیاگیاہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر اسد بٹ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے کہاکہ میرین تھیٹر کے پلیٹ فارم سے ڈرامہ شائقین نے انہیں ہمیشہ ویلکم کیا ہے اور انہوں نے بھی جی جان سے اپنی پرفارمنس دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ تھیٹر انڈسٹری میں نئے تھیٹر بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین ڈرامہ اب مذٰد سٹیج ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ سٹیج ڈرامہ ان کی تمام تر ڈپریشن اور ٹینشنوں کا واحد علاج ہے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس کو اتنا بہتر بنائوں کہ اپنی دھوم چھوڑ کر آئوں اور لوگ مدتو ں اس پرفارمنس کو یاد رکھیں۔
وقت اشاعت : 09/10/2019 - 21:44:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :