مصطفی قریشی حنا دلپزیر کے ساتھ شارٹ فلم پریم پارک میں دکھائی دیں گے

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) معروف لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی پہلی بار اداکارہ حنا دلپزیر کے ساتھ شارٹ فلمپریم پارک میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

فلم عامر قریشی کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی جس کے ہدایت کار مصطفی قریشی کے بیٹے عامر قریشی ہیں۔ فلم کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے ،فلم کے گانے عامر قریشی نے لکھے ہیں جبکہ انہیں گایا عرفان سلیم نے ہے، فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محبت عمر کے کسی بھی حصے میں بھی ہو سکتی ہے اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 22:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :