ممبئی ،پریانکا چوپڑا کے بعد سونل چوہان نے بھی گلوکاری میں قسمت آزمائی شروع کردی

جمعہ 22 فروری 2013 12:59

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 22فروری 2013ء ) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارا پریانکا چوپڑا کے بعد سونل چوہان نے بھی گلوکاری شروع کردی۔فلم ”جنت” سے بھارتی انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سونل چوہان نے اپنی نئی فلم ”تھری جی” کیلیے گلوکار ”کیکے” کے ہمراہ ایک رومانوی گانا اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور اور جوہی چاوٴلہ بھی گلوکاری کے میدان میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں تاہم انہیں موسیقی میں پذیرائی نہیں ملی جب کہ اس کیبرعکس اداکارہ پریانکا چوپڑا کا البم ” ان مائی سٹی” مداحوں میں بے حد مقبول ہوا۔

اس ضمن میں اداکارہ سونل چوہان کا کہناتھا کہ میں نے اپنی نئی آنے والی فلم” تھری جی” کیلیے ایک گانا ریکارڈ کروایا ہے،مجھے امید ہے کہ مداح اسے بہت پسند کریں گے۔سونل چوہان نے کہا کہ گلوکاری کا موقع مجھے موسیقار متھن نے فراہم کیا جس پر میں ان کا شکریہ اداکرتی ہوں،کسی بھی شعبے میں حوصلہ افزائی کہ بہت ضرورت ہوتی ہے اورمتھن نے مجھے یقین دلایا کہ میں اچھی گلوکاری کرسکتی ہوں۔سونل چوہان کا کہناتھا کہ گانے کی ریکارڈنگ کے دوران متھن نے متعدد بار میری غلطیاں درست کیں،ان کا کہناتھا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں متھن کی بہت بڑی پرستار ہوں۔
وقت اشاعت : 22/02/2013 - 12:59:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :