فلم انڈسٹری ایک بار پھر فعال ہو رہی ہے ، گورنرسندھ
امن و امان کے قیام کے بعد کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ، لوگ فلم انڈسٹری کا رخ بھی کررہے ہیں ، عمران اسماعیل ترجیحی بنیادوں پر فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں ، فلم ٹی وی جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو
جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:33
(جاری ہے)
ملاقات میں فلم انڈسٹری کے حالات، لیجنڈ فنڈ اور سینمائوں کی بحالی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں شہر میں بے شمار سینما ہال تھے لیکن امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث لوگ اس انڈسٹری سے دور ہوتے گئے لیکن آج امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے لوگ بلا خوف و خطر رات دیر تک سماجی ، ثقافتی ، ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ ساتھ فلموں کے شائقین بھی فلموں میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ،موجودہ حکومت بھی ترجیحی بنیادوں پر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے موثر اقدامات اٹھار ہی ہے امید ہے کہ بہت جلد فلمی صنعت ایک بار پھر فعال ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداکار قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں جو کہ صحت مند معاشرہ کے لئے انتہائی نا گزیر ہے ، موجودہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہوبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے تاکہ ہمارے معاشرہ کا فنکار مزید اچھے انداز میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لا سکے اس ضمن میں فنکار برادری کی حوصلہ افزائی کے لئے لیجنڈ اداکاروں کے لئے قائم کردہ صوبائی فنڈ کو فعال بنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر عبد الواسع قریشی نے فلم انڈسٹری کی بحالی ، فنکاروں کی فلاح و بہبود اور اس سے متعلق دیگر امور پر ایسوسی ایشن کے اقدامات سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Neelo
Alison Sweeney
Kristen Wiig
Manzar Sehbai
Logan Lerman
Mohsin Abbas Haider
Alyy Khan
Alison Brie
Chetna Pande
Sandra Bullock
Natasha Lyonne
Naeem Haq
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا