گلوکار و قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 71 ویں سالگرہ 13 اکتوبر کو منائی جائے گی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:49

گلوکار و قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 71 ویں سالگرہ 13 اکتوبر کو منائی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 71 ویں سالگرہ 13 اکتوبر کو بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ استاد نصرت فتح علی خان کی71ویں سالگرہ اتوار کو بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔ استاد نصرت فتح علی خان جو 13 اکتوبر 1948ء کو پیدا ہو ئے تھے، نے جگر و گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو اپنے اہلخانہ اور لاکھوں مداحوں کو داغ مفارقت دے دیا۔

یاد رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست، علی مولا علی، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ وغیرہ سمیت بحیثیت قوال 125 آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

استاد نصرت فتح علی خان نے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دیتے دیتے اپنے فن کودنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیا اس طرح فن موسیقی میں پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کا کریڈٹ صرف اور صرف استاد نصرت فتح علی خان کو جاتا ہے جن کی فنی خدمات کے صلہ میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز اگیا۔

انہوںنے اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی فن گائیکی سے متعارف کرایا جبکہ ان کے بھتیجے و شاگر د استاد راحت فتح علی خان آج بھی ان کا نام زندہ و تابندہ رکھے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/10/2019 - 18:49:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :