میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 14:46

میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفرکی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔میشا نے علی ظفرکے خلاف صوبائی محتسب پنجاب کے روبرو ہراسانی کی درخواست دائرکی تھی جسے محتسب نے مسترد کردیا تھا۔

(جاری ہے)

میشا نے درخواست مسترد ہونے پرگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے روبرو اپیل دائرکی تھی لیکن گورنرپنجاب نے بھی یہ اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ میشا علی ظفر پر الزامات ثابت نہیں کرسکیں جس کے بعد میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعوی دائرکرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا۔
وقت اشاعت : 11/10/2019 - 14:46:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :