جنسی ہراسگی کے خلاف ماڈل و گلوکارہ میشاء شفیع کی درخواست مسترد

جمعہ 11 اکتوبر 2019 17:40

جنسی ہراسگی کے خلاف ماڈل و گلوکارہ میشاء شفیع کی درخواست مسترد
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جنسی ہراسگی کے خلاف ماڈل و گلوکارہ میشاء شفیع کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میشاء شفیع کی اپیل مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے گورنرپنجاب کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے جنسی ہراسگی کے خلاف میشاء شفیع کی درخواست مستردکردی،میشا شفیع نے گورنر پنجاب کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،درخواست میں کہا گیا تھا کہ گورنرپنجاب نے صوبائی محتسب کواپیل کیلئے مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے غیرقانونی طور پراپیل مستردکی،استدعا ہے کہ گورنرپنجاب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے،عدالت صوبائی محتسب کوعلی ظفرکے خلاف جنسی ہراسگی کی میری درخواست پرکارروائی کا حکم دے۔

دریں اثناء اداکار و گلوکارعلی ظفرنے اپنے ٹوئٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے،علی ظفرنے ٹوئٹ میں کہا میرے خلاف یہ میشا ء شفیع کامسترد کیا جانے والاتیسرا کیس ہے، جعلی الزامات کسی کی گھریلو زندگی تباہ کر سکتے ہیں،جھوٹے الزامات لگانے والے اصل متاثرین کے ساتھ بھی ظلم کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/10/2019 - 17:40:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :