سب سے بڑا ذہنی مریض امریکی صدر بن گیا ہے، گلوکارہ ریحانہ کی امریکی صدر پر شدید تنقید

قانونی طور پر خریدے گئے جنگی ہتھیاروں سے لوگوں کا ہلاک ہونا تباہ کن عمل ہے، یہ عام بات ہے نہ اسے عام بات تصور کیا جانا چاہیے،امریکی گلوکارہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 12:18

سب سے بڑا ذہنی مریض امریکی صدر بن گیا ہے، گلوکارہ ریحانہ کی امریکی صدر پر شدید تنقید
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ ریحانہ نے ایک مشہور فیشن جریدے کو انٹرویو میں سیاہ فام کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمقانہ بیان پر مزید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تباہ کن عمل ہے، لوگ قانونی طور پر خریدے گئے جنگی ہتھیاروں سے ہلاک ہورہے ہیں، یہ معمول کی عام بات نہیں اور نہ ہی اسے عام بات تصور کیا جانا چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ نے جلد کی رنگت کی بنیاد پرتفریق کی ہے جو کہ لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

ریحانہ نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک نسل پرستانہ عمل ہے اسی ہتھیار کے ساتھ کسی عرب شخص کو اسی وال مارٹ میں کھڑا کردیں اس پر ٹرمپ بیٹھے نہیں رہیں گے اور اسے عام حالات کی طرح دماغی خلل سے تعبیر نہیں کریں گے، دراصل امریکا کا سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 12:18:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :