گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کیساتھ بنائے گئے گانے ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 12:18

گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کیساتھ بنائے گئے گانے ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کیساتھ بنائے گئے گانے ’لیلا او لیلا‘ کی ویڈیو جاری کردی۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں جس پر اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اورپھر ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری کردی۔

لائٹ انگل پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ’لیلا و لیلا‘ گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں 12 سالہ عروج نے خوبصورت آواز کیساتھ اپنے فن کا اظہار کیا۔ ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلیز کے روز ہی 2 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 12:18:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :