عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی71 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:38

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی71 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
احمدیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی71 ویں سالگرہ کل 13اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائیگی وہ 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ان کی مشہور قوالیوں میں’’علی مولاعلی‘دم مست قلندر مست مست ‘‘یادگار ہیںانہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی دی اور کئی میوزک البمز بھی ریلیز کئے نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے انہوں نے پاکستان سمیت کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں متعدد سرکار ی اعزازات سے نوازا وہ 49سال کی عمر میں16 اگست1997 کو اپنے لاتعداد مداحوں کو چھوڑ کر دنیا فانی سے رحلت کرگئے ۔
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 15:38:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :