گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ گانا ’لیلا او لیلا‘ ریلیز کر دیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:43

گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ گانا ’لیلا او لیلا‘ ریلیز کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2019ء) : گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ گانا ’لیلا او لیلا‘ ریلیز کر دیا۔ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کرنا چاہتی ہیں جس پر اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اور آج ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری ہوگئی۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے ٹویٹر پر بتایا کہ آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔ میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری لے لیے کاوشوں اور صوبہ بلوچستان کے خوبصورت مناظرہ دکھائے گئے۔ گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ملی رہی ہے-
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 15:43:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :