پاکستانی اداکارہ مایا علی نے وزن کم کر کے خود کو تبدیل کر لیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مایا علی جنھوں نے حال ہی میں سپر ہٹ فلم پرے ہٹ محبت میں مرکزی کردار ادا کیا، نے اپنا وزن کم کرکے خود کو مکمل طور پر تبدیل کرلیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ مایا علی نے بڑی سکرین پر اچھا لگنے کے لیے وزن کم کرکے خود کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مایا علی اس بات کو یقینی بناتیہیں کہ وہ اپنی تازہ ترین تصاویر میں وضع دار اور سجیلی نظر آئیں،انہیں فیشن شوز اور فوٹو شوٹ کے لیے ٹاپ ڈیزائنرز کی نمائندگی کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد شوبز میں کام کرنے کے لیے ان کی پسند کے حق میں کبھی نہیں تھے لہذا جب انہوں نے اس پیشے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو انھوں نے ناراض ہوکر ان سے سالوں تک بات نہیں کی۔ مایا علی بیرون ملک طیفا ان ٹربل کی شوٹنگ کر رہی تھیں جب اس کے والد کا انتقال ہوگیا، وہ اب بھی اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2019 - 13:05:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :