ٹ*ڈائریکٹرفخرشہزادنے نئی ٹیلی فلم کے لئے نئے چہروں کی تلاش شروع کردی

۳ نئی ٹیلی فلم معاشرتی ناہمواریوں، معاشرتی برائیوں کی روک تھام کے موضوع پربنائی جارہی ہے ،ڈائریکٹرکی گفتگو

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

ً لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) معروف ڈائریکٹرفخرشہزادنے اپنی نئی ٹیلی فلم کے لئے نئے چہروں کی تلاش شروع کردی ہے ،جس کے لئے وہ ان دنوں متعددنئے فنکاروں کے آڈیشن لے رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق ایم ایف ایس پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جانے والی ٹیلی فلم کے لئے ڈائریکٹرفخرشہزادنئے چہروں کو شامل کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ اب تک متعددنئے فنکاروں کے آڈیشن لے چکے ہیں،ڈائریکٹرفخرشہزادنے بتایا کہ نئی ٹیلی فلم معاشرتی ناہمواریوںکے موضوع پربنائی جارہی ہے جس میں معاشرتی برائیوں کی روک تھام کے لئے کردارکرنے والے لوگوں کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جلدہی کاسٹ فائنل ہونے کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگزکا آغازکردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/10/2019 - 19:15:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :