ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ کل بھی میری پہچان ہے، روبینہ اشرف

پیر 14 اکتوبر 2019 12:09

ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ کل بھی میری پہچان ہے، روبینہ اشرف
اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ کل بھی ان کی پہچان ہے ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1990میں بنایا جانے والا ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور آج بھی شائقین اس ڈرامے کودیکھنا پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اداکاری کے شعبہ میں آئیں توانہیں والدین نے بہت سپورٹ کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ راحت کاظمی ان کے پسندیدہ اداکار ہیںاور وہ ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زمانے میں ایک ہی چینل تھا اور معیاری کام تھا لیکن اب زیادہ چینلز ہونے کی وجہ سے مقابلہ بھی زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈراموں کا معیار بھی کافی متاثر ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 14/10/2019 - 12:09:45