پاکستانی ڈراموں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ادا کار علی خان

پیر 14 اکتوبر 2019 19:05

K اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء)اداکار علی خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں کے سکرپٹ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام چینلز ایک ہی عنوان پر کام کر رہے ہیں جبکہ شائقین تنوع چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اداکاری کے متعلق نہیں سوچا تھا لیکن جب اس شعبہ میں آئے تو کوئی اور کام کرنے کا نہیں سوچا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کو ولن کے کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اداکار ڈرامہ دل مجبور میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/10/2019 - 19:05:47