شان شاہدکا مہوش حیات کی لڑکیوں کی تعلیم پر زور دینے والی وڈیو پر اعتراض

منگل 15 اکتوبر 2019 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکار شان شاہد نے مہوش حیات کی لڑکیوں کی تعلیم پر زور دینے والی وڈیو پر اپنا اعتراض ظاہر دیا، ان کا کہنا ہے کہ تعلیم لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

مہوش حیات کو حال ہی میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر لڑکیون کی تعلیم بارے ایک وڈیو شیئر کی جس میں ان کی تعلیم پر زور دیا گیا ہے، جس پر شان شاہد نے کہا ہے کہ ’’لڑکے کو بھی پڑھائیں گے سب مل کر آگے جائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم معاشرے کے ہر فرد کے ضروری ہے اس لیے ہمیں لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی تعلیم پر زور دیناچاہیے۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 10:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :