شوبز کی دنیا اختیار کرنے کے لئے والدین کی شرائط ماننا پڑیں ، شگفتہ اعجاز

منگل 15 اکتوبر 2019 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ شوبز کی دنیا اختیار کرنا ان کے لئے آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکاری کی خواہش پوری کرنے کے لئے انہیں اپنی والدین کی شرائط ماننا پڑیں جن میں سر پر دوپٹہ، فلموں میں کام نہ کرنا اور اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم پوری کرنا شامل تھیں۔ انہوںنے بتایا کہ شادی کے بعد بھی انہوں نے شوبز اور اپنی نجی زندگی میں متوازن قائم رکھا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نعمان اعجاز ایک باصلاحیت اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 10:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :