مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں

پاکستان کا آئین ہر بچے کو ذہنی اور جسمانی اور تعلیمی حق فراہم کرتا ہے، مہوش حیات

منگل 15 اکتوبر 2019 11:27

مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) معروف اداکارہ مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں۔مہوش حیات نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نوجوان بچیوں کے حقوق کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کیا کم عمر بچیوں سے مشقت لینا دراصل ذاتی نہیں کیا یہ عمر اٴْن کے کام کرنے کی ہے یا پڑھنے ، ہنسنے اور کھیلنے کی ۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ بچیوں پر کام کا بوجھ نہ ڈالیں، ان بچیوں سے اٴْن کا بچپن نہ چھینیں کیوں کہ پاکستان کا آئین ہر بچے کو ذہنی اور جسمانی اور تعلیمی حق فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بچوں سے مشقت لینا قابل سزا جرم ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے بچوں سے مشقت سے انکار کریں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اداکارہ مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:27:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :