ماہرہ خان کی ’ایفل ٹاور‘ کے سامنے ڈانس کی وڈیووائرل

منگل 15 اکتوبر 2019 11:27

ماہرہ خان کی ’ایفل ٹاور‘ کے سامنے ڈانس کی وڈیووائرل
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ماہرہ خان کی پیرس میں لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔’’پیرس فیشن ویک‘‘ کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

اب اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس میں ہی ایفل ٹاور کے سامنے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو سامنے آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔اس سے قبل ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:27:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :